کھیلوں کی دنیا

پیرس اولمپکس کا ویمنز رگبی سیونز ایونٹ کی سیمی فائنل لائن اپ مکمل ہوگئی

پیرس اولمپکس گیمزمیں خواتین کے رگبی سیونز ایونٹ کی سیمی فائنل لائن اپ مکمل ہوگئی ہے۔ دفاعی چیمپئن نیوزی لینڈ،امریکا،کینیڈا اور آسٹریلیا خواتین رگبی ٹیمیں سیمی فائنل میں پہنچ چکی ہیں۔ فرانس کے دارالحکومت پیرس میں اولمپکس کے دلچسپ مقابلے جاری ہیں جس میں شائقین کو کانٹے دار مقابلے دیکھنے کو مل رہے ہیں۔

خواتین کے رگبی سیونز ایونٹ کے کوارٹر فائنل رائونڈ میں دفاعی چیمپئن نیوزی لینڈ نے چین کوشکست دے کر سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کیا،دوسرے کوارٹر فائنل میچ میں امریکا نے انگلینڈ کو ہرا کر ٹاپ فور میں جگہ پکی کی۔تیسرے کوارٹر فائنل میچ میں کینیڈا کی خواتین رگبی کی ٹیم نے میزبان فرانس کو پچھاڑ کر سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کیا جبکہ چوتھے اور آخری کوارٹر فائنل میچ میں آسٹریلوی ویمن رگبی ٹیم نے آئرلینڈ کی ٹیم کو مات دے کر فائنل فور کے لئے کوالیفائی کیا۔

متعلقہ آرٹیکل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button