کھیلوں کی دنیا

پہلا ”چیف منسٹر جشن آزادی سپورٹس فیسٹیول“ 29 جولائی سے شہباز شریف سپورٹس کمپلیکس راولپنڈی میں شروع ہو گا

بیچلر آف سائنسز (بی ایس) اور ایسوسی ایٹ ڈگری پروگرام (اے ڈی پی) کی سطح پر پہلا ”چیف منسٹر جشن آزادی سپورٹس فیسٹیول“ 29 جولائی سے شہباز شریف سپورٹس کمپلیکس راولپنڈی میں شروع ہو گا، راولپنڈی کی میزبانی میں ہونے والے فیسٹیول میں 9 ڈویژن سے 108 طالبات اور 27 طلبا اپنے سپورٹس افسران اور آفیشلز کے ہمراہ شریک ہوں گے، فیسٹیول کے تمام اخراجات راولپنڈی برداشت کرے گا جس کے لئے 19 گریجویٹ کالجوں کو ذمہ داریاں سونپ دی گئی ہیں۔

ان خیالات کا اظہار ڈائریکٹر کالجز راولپنڈی ڈویژن شیر احمد ستی نے گورنمنٹ ایسوسی ایٹ کالج برائے خواتین ڈی بلاک سیٹلائیٹ ٹاؤن میں میڈیا بریفنگ میں کیا۔ اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز امجد اقبال خٹک، کالج کی پرنسپل و ڈویژنل میڈیا کوآرڈی نیشن کمیٹی کی سربراہ ڈاکٹر فاطمہ گل، سپورٹس فیسٹیول کی فوکل پرسن ثوبیہ سلطانہ چوہدری اور فہمید احمد بھی موجود تھے۔

– Advertisement –

ڈائریکٹر کالجز نے کہا کہ پنجاب بھر میں پہلی مرتبہ بیچلر آف سائنسز (بی ایس) اور ایسوسی ایٹ ڈگری پروگرام (اے ڈی پی) سطح پر چیف منسٹر جشن آزادی سپورٹس فیسٹیول کا انعقاد کیا جا رہا ہے جس میں پنجاب بھر سے مجموعی طور پر 918 طلبا و طالبات حصہ لے رہے ہیں۔

فیسٹیول کی افتتاحی تقریب 29 جولائی صبح 9 بجے شہباز شریف سپورٹس کمپلیکس شمس آباد میں ہو گی، اس فیسٹیول کی ذمہ داری راولپنڈی ڈویژن کو سونپی گئی ہے اور فیسٹیول کے اخراجات اپنی مدد آپ کے تحت چلائے جائیں گے جس کے لئے ڈویژن بھر کے 19 گریجویٹ کالج تمام اخراجات برداشت کریں گے، راولپنڈی میں ابتدائی طور پر ہاکی اور ٹیبل ٹینس کے میچ کھیلے جائیں گے، فیسٹیول کی اختتامی تقریب یکم اگست کو ہو گی،

انہوں نے کہا کہ اس فیسٹیول کے انعقاد میں ڈسٹرکٹ سپورٹس ڈیپارٹمنٹ کا تعاون بھی حاصل ہے، انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کے ویژن کے مطابق طلبا و طالبات کو تعلیمی سرگرمیوں کے ساتھ کھیل کے مواقع فراہم کرنے کے لئے بھی ہنگامی اقدامات کئے جارہے ہیں کیونکہ صحت مند دماغ کے لئے صحت مند جسم ضروری ہے۔

متعلقہ آرٹیکل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button