عالمی

صدارتی انتخابات، سابق امریکی صدر باراک اوباما نے کملا ہیرس کی حمایت کا اعلان کر دیا

سابق امریکی صدر باراک اوباما نے ڈیمو کریٹس کی نئی صدارتی امیدوار کملا ہیرس کی حمایت کا اعلان کر دیا ہے۔ العربیہ اردو کے مطابق باراک اوباما نے سوشل میڈیا پوسٹ میں کہا کہ رواں ہفتے کے شروع میں مشعل اور انہوں نے اپنی دوست کملا ہیرس کو فون کیا اور بتایا کہ ان کے خیال میں وہ امریکا کی ایک زبردست صدر ثابت ہوں گی،ان کے لیے ہماری مکمل حمایت ہو گی۔

انہوں نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر لکھا کہ نومبر میں کملا ہیرس کی جیت کو یقینی بنانے کے لیے ہر ممکن کوشش کریں گے۔ ہمیں امید ہے کہ آپ بھی ہمارے ساتھ اس کوشش میں شامل ہوں گے۔ خیال رہے کہ صدارتی امیدوار کملا ہیرس کے لیے سابق صدر باراک اوباما کی حمایت غیر معمولی اہمیت کی حامل ہے۔ اس سے قبل صدر جو بائیڈن کی حمایت بھی کملا ہیرس کو حاصل ہے۔ اوباما کی حمایت سے کملا ہیرس کی انتخابی مہم تیزی سے آگے بڑھے گی۔

متعلقہ آرٹیکل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button