قومی

اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نےضلع کرم تھانے پر دہشتگرد حملے کی شدید مذمت

:اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نےضلع کرم تھانے پر دہشتگرد حملے کی شدید مذمت کی ہے۔

ہفتہ کو یہاں جاری بیان کے مطابق اسپیکر قومی اسمبلی نے بزدلانہ حملہ ناکام بنانے پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئےشہید ہونے والے ایف سی اہلکار اخسان کو خراج عقیدت پیش کیا۔

سپیکر نے کہا کہ شہید اہلکار اخسان جیسے بہادر سپوت وطن کا مان ہیں اور قوم کا فخر ہیں،شہداکی دفاع وطن کے لیے دی گئی عظیم قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔اسپیکر نے شہید کے اہلخانہ سے تعزیت اور ہمدردی کا اظہارکرتے ہوئے کہا کہ غم کی گھڑی میں شہداء کے اہلخانہ کے غم اور صدمے میں برابر کے شریک ہیں۔

سپیکر نے کہا کہ دہشتگرد عناصر کو کبھی انکے ناپاک عزائم میں کامیاب نہیں ہونے دیں گے، پوری قوم دہشتگردی کے خاتمے کے لیے اپنے سکیورٹی اداروں کے ساتھ کھڑی ہے۔اسپیکر نےاللہ تعالیٰ سے شہید کے درجات کی بلندی اور لواحقین کے لیے صبر جمیل کی دعاکی۔سپیکر قومی اسمبلی نے زخمی اہلکاروں کی جلد صحتیابی کیلئے بھی دعاکی۔

متعلقہ آرٹیکل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button