قومی

ہیپاٹائٹس کی روک تھام، تشخیص اور علاج بارے شعور اجاگر کرنے اور بیماری کو جڑ سے ختم کرنے کیلئے مل کر کام کرنا ہو گا، چیئرمین سینیٹ

چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ ہیپاٹائٹس پاکستان سمیت دنیا بھر میں صحت عامہ کا اہم مسئلہ ہے، ہیپاٹائٹس کی روک تھام، تشخیص اور علاج کے بارے لوگوں میں شعور اجاگر کرنے اور اس بیماری کو جڑ سے ختم کرنے کے لیے مل کر کام کریں اور اس بات کو یقینی بنائیں کہ ہر فرد کو صحت کی بنیادی سہولیات تک رسائی ممکن ہو۔

سینیٹ سیکرٹریٹ کے میڈیا ڈائریکٹوریٹ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق ان خیالات کا اظہارانہوں نے ہیپاٹائٹس کے عالمی دن کے حوالے سے اپنے پیغام میں کیا ۔ہیپاٹائٹس کا عالمی دن پاکستان سمیت دنیا بھر میں ہر سال 28 جولائی کو منایا جاتا ہے۔

انہوں نے اس موقع پر ہیپاٹائٹس سے متاثرہ تمام افراد کے ساتھ اظہار ہمدردی اور دلی یکجہتی کا اظہار کیا ہے۔چیئرمین سینیٹ نے ہیپاٹائٹس سے متاثرہ افراد کی صحت کی دیکھ بھال کرنے والے پیشہ ور افراد اور تنظیموں کی کاوشوں کو بھی سراہا۔

سید یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ ہیپاٹائٹس پاکستان سمیت دنیا بھر میں صحت عامہ کا اہم مسئلہ بنا ہوا ہے، اس اہم دن کی مناسبت سے چیئرمین سینیٹ نے ہیپاٹائٹس کی روک تھام، تشخیص اور علاج کے بارے لوگوں میں شعور اجاگر کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ بہت اہم ہے کہ ہم اس بیماری کو جڑ سے ختم کرنے کے لیے مل کر کام کریں اور اس بات کو یقینی بنائیں کہ ہر فرد کو صحت کی بنیادی سہولیات تک رسائی ممکن ہو۔

انہوں نے شہریوں پر زور دیا کہ وہ اپنی صحت کے لیے فعال اقدامات کریں جس میں باقاعدہ اسکریننگ اور ویکسینیشن شامل ہے۔انہوں نے کہا کہ اجتماعی کوششوں سے ہی ہیپاٹائٹس کے اثرات کو کم کیا جا سکتا ہے اور دنیا میں بسنے والے تمام افراد کے لیے صحت مند مستقبل کی بنیاد ڈالی جا سکتی ہے۔

متعلقہ آرٹیکل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button