عالمی

آسٹریلیا ،مویشیوں کے فارم پر استعمال ہونے والے 2 ہیلی کاپٹرز گر کر تباہ ،دونوں پائلٹ ہلاک

آسٹریلیا کی ریاست ویسٹرن آسٹریلیا کے علاقے کمبرلے میں مویشیوں کے فارم پر استعمال ہونے والے 2 ہیلی کاپٹر آپس میں ٹکرانے کے بعد گر کر تباہ ہو گئے جس کے نتیجے میں دونوں پائلٹ ہلاک ہو گئے۔

شنہوا کے مطابق ویسٹرن آسٹریلیا پولیس فورس نے کہا ہے کہ یہ واقعہ ریاست کے کمبرلے نامی علاقے کے ایک چھوٹے سے قصبے کیمبلین میں ماؤنٹ اینڈرسن اسٹیشن کے قریب پیش آیا۔ ابتدائی تحقیقات سے معلوم ہوتا ہے کہ مویشیوں کے فارم پر استعمال ہونے والے 2 ہیلی کاپٹرز ٹیک آف کے فوری بعد آپس ٹکرا کر گر گئے جس کے باعث دونوں پائلٹ ہلاک ہو گئے ۔ پائلٹس کی عمریں 29 اور 30 سال تھیں ۔

پولیس کے مطابق آسٹریلین ٹرانسپورٹ سیفٹی بیورو اس واقعے کی ٹرانسپورٹ سیفٹی کے حوالے سے تحقیقات کرے گا۔

متعلقہ آرٹیکل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button