کھیلوں کی دنیا

پاکستان سپورٹس بورڈ نے یوم آزادی کے موقع پر یکم تا 31 اگست تک ملک کے مختلف شہروں میں 29 کھیلوں کے مقابلوں کا بڑا پروگرام ترتیب دیا

پاکستان سپورٹس بورڈ (پی ایس بی) ملک بھر میں یوم آزادی کی 78ویں سالگرہ کو جوش و خروش سے منانے کے لیے تیار ہے۔ جشن آزادی کے مہینے کو بھرپور انداز میں منانے کے لیے پی ایس بی کے زیر اہتمام یکم تا 31 اگست 29 کھیلوں کے مقابلے منعقد ہوں گے۔

یہ مقابلے اسلام آباد، لاہور، کراچی، فیصل آباد، جہلم، پشاور، ایبٹ آباد اور دیگر مقامات پر منعقد ہوں گے۔ کھیلوں کی ان سرگرمیوں کا مقصد ملک کے مختلف حصوں میں نوجوان کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کرنا اور کھلاڑیوں کو مقامی، صوبائی، قومی و بین الاقوامی کھیلوں کے لیے تیار کرنا ہے۔

کھیلوں کے کلینڈر کے مطابق نیشنل ویمن نیٹ بال ٹریننگ کیمپ (ایشین چیمپئن شپ کے لیے)یکم اگست تا 23 ستمبر کراچی اور اسلام آباد میں،جو جٹسو ین چیمپئن شپ 4 تا 7 اگست لاہور میں،ٹین پن باؤلنگ آزادی کپ ین چیمپئن شپ 8 تا 10 اگست پاکستان سپورٹس بورڈ اسلام آباد میں،نیشنل کلے شوٹنگ ین چیمپئن شپ تا 14 اگست کراچی میں میں منعقد ہوگی۔

انٹر ڈپلومیٹک ٹینس کپ(سفارتکاروں کے لیے)9 تا 11 اگست اسلام آباد میں،ٹریننگ اینڈ کوچنگ کورس فار لیول ون اور یوم آزادی ویٹ لفٹنگ کپ10 تا 14 اگست لاہور میں،جونئر نیشنل ووشو ٹریننگ کپ (لڑکوں کے لیے)10 تا 29 اگست فیصل آباد میں اوربین الصوبائی باسکٹ بال ین چیمپئن شپ (مردوں کے لیے) 10 تا 14 اگست پی ایس سی اسلام آباد میں منعقد ہوگی۔

خواتین باسکٹ بال ین چیمپئن شپ 10 تا 14 اگست پی ایس سی اسلام آباد میں،سینئرز کی ویٹ لفٹنگ کے حوالے سے نیشنل ٹریننگ کیمپ اور ساؤتھ ایشین گیمز کی تیاری کا کیمپ 10 اگست تا مارچ 2025 اسلام آباد اور لاہور میں،آزادی جوڈو کپ13 تا 14 اگست ملک گیر سطح پر،یوم آزادی نیٹ بال ٹورنامنٹ 14 اگست لاہور اور کراچی میں منعقد ہوگا۔

یوم آزادی دنگل (ریسلنگ) 14 اگست لاہور میں،نیشنل مین اور ویمن باکسنگ ین چیمپئن شپ 17 تا 21 اگست پشاور میں،کوچز کے لیے ریسلنگ ایجوکیشنل پروگرام 19 اگست لاہور میں،سرینا ہوٹلز انٹرنیشنل ٹینس کپ 19 تا 25 اگست کوئٹہ میں اور ریفریز کے لیے ریسلنگ ایجوکیشنل پروگرام 20 تا 25 اگست ایبٹ آباد میں منعقد ہوگا۔

ریفریز اور ججز جوڈو کورس 22 تا 26 اگست پشاور اور ایبٹ آباد میں،انٹر پرونشل جو جٹسو ین چیمپئن شپ 30 اگست تا 2 ستمبر پشاور اور ایبٹ آباد میں،لانگ رینج شوٹنگ ٹریننگ کیمپ اگست کے مہینے میں جہلم میں،نیشنل باسکٹ بال ین چیمپئن شپ اگست کے دوران فیصل آباد میں،ایف آئی بی اے سٹیٹس ٹیشن ورکشاپ اگست میں پی ایس سی اسلام آباد میں ،آرچری سے متعلق آن لائن سیمینار اور ماسٹر کپ ٹیل ٹینس ٹورنامنٹ اگست میں فیصل آباد میں منعقد ہوگا۔

متعلقہ آرٹیکل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button