قومی

عالمی برادری غزہ میں جاری غیر قانونی اور مسلسل جارحیت کے خاتمے کے لیے فوری مداخلت کرے، ترجمان دفتر خارجہ

پاکستان نے فلسطینی سیاسی دھڑوں کی جانب سے بیجنگ میں ”اتحاد کے اعلامیہ” کا خیرمقدم کیا ہے۔

ان خیالات کا اظہار ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرہ بلوچ نے جمعرات کو یہاں پریس بریفنگ میں کیا۔ انہوں نے بامقصد مذاکرات کے لیے فلسطینی سیاسی دھڑوں کو اکٹھا کرنے میں چین کے کردار کو تسلیم کرتے ہوئے اس کی تعریف کی۔

ترجمان نے کہا کہ فلسطینی عوام بالخصوص غزہ میں جاری جنگی جرائم اور اسرائیلی قابض افواج کی جانب سے بین الاقوامی قوانین کی صریح خلاف ورزی کے پیش نظر فلسطینی عوام کے درمیان اتحاد انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان نے ایک بار پھر عالمی برادری سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ غزہ میں جاری غیر قانونی اور مسلسل جارحیت کے خاتمے کے لیے فوری مداخلت کرے۔

ترجمان نے کہا کہ ہم فلسطینی عوام کے ناقابل تنسیخ حق خودارادیت کے حصول، ان کے فلسطین میں واپسی کے حق اور القدس الشریف کو اس کے دارالحکومت کے طور پر ایک آزاد فلسطینی ریاست کے قیام کی حمایت کا بھی اعادہ کرتے ہیں۔

متعلقہ آرٹیکل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button