عالمی

آسٹریلیا میں اطالوی فضائیہ کا طیارہ فوجی مشق کے دوران گر کر تباہ،پائلٹ محفوظ رہا

:آسٹریلیا کے علاقے ناردرن ٹیریٹری (این ٹی)میں اطالوی فضائیہ کا طیارہ بین الاقوامی فوجی مشقوں کے دوران گر کر تباہ ہو گیا تاہم پائلٹ محفوظ رہا۔

شنہوا نے این ٹی اخبار کی رپورٹ کے حوالے سے بتایا کہ یہ حادثہ ناردرن ٹیریٹری کے دارالحکومت ڈارون کے علاقے ڈگلس ڈیلی میں بدھ کی صبح 11 بج کر 25 منٹ پر پیش آیا ،طیارہ حادثے کے باعث تمام ایکسرسائز پچ بلیک فلائٹ آپریشن منسوخ کر دیئے گئے ہیں۔ این ٹی پولیس نے اس بات کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ حادثے کا شکار ہونے والا طیارہ ایکسرسائز پچ بلیک میں حصہ لے رہا تھا۔ این ٹی کے مطابق ایک غیر مصدقہ سوشل میڈیا رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ یہ اطالوی فضائیہ کا طیارہ تھا۔

متعلقہ آرٹیکل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button