قومی

بلاول بھٹو زرداری کا میانمار میں تین پاکستانی نوجوانوں کے مبینہ اغوا کا نوٹس،مغویوں کی بازیابی کیلئے سفارتی چینلز بروئے کار لانے پرزور

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے میانمار میں تین پاکستانی نوجوانوں کے مبینہ اغوا کا نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ حکام پر زور دیا ہے کہ وہ ان کی بازیابی اور وطن واپسی کے لئے اقدامات کریں۔

میڈیا سیل بلاول ہاؤس سے جاری پریس ریلیز کے مطابق پی پی پی چیئرمین نے زور دیا ہے کہ دفتر خارجہ حیدرآباد کے تین لڑکوں کاشف حسین، فراز خان اور شہروز خان کی تلاش اور بازیابی کے لئے سفارتی چینلز کو بروئے کار لائے، نوجوان تھائی لینڈ گئے تھے جہاں سے انہیں مبینہ طور پر میانمار لے جاکر یرغمال بنایا گیا۔ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے مغوی نوجوانوں کےخاندانوں سے ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے یقین دہانی کرائی کہ پاکستان پیپلز پارٹی مغویوں کی بازیابی کے لئے تمام متعلقہ فورمز پر آواز اٹھائے گی

متعلقہ آرٹیکل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button