کاروباری

ملک بھر میں سونے کی قیمت میں 500 روپے کمی ریکارڈ

ملک بھر میں سونے کی قیمت 500 روپے کمی کے ساتھ فی تولہ 2 لاکھ 50 ہزار 5 سو روپے ہو گئی ۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت میں 500 روپے کمی کے بعد فی تولہ سونا 2 لاکھ 50 ہزار 5 سو روپے کا ہوگیا ہے۔ 24 قیراط سونے کے 10 گرام کی قیمت بھی 429 روپے کی کمی سے 215,192 روپے سے گر کر 214,763 روپے ہوگئی جبکہ 10 گرام 22 قیراط سونے کی قیمت 197,260 روپے سے کم کر 196,866 روپے ہوگئی۔

فی تولہ اور دس گرام چاندی کی قیمت بالترتیب 2،920 روپے اور 2,503.42 روپے پر مستحکم ہے۔ ایسوسی ایشن نے رپورٹ کیا کہ بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت2,402 ڈالر سے کم کر 2,391 ڈالر ہو گئی۔

متعلقہ آرٹیکل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button