قومی

مظفرگڑھ میں اب تک بجلی چوروں سے 13 کروڑ 19 لاکھ 50 ہزار روپے سے زائد رقم جرمانوں کی مد میں وصول کی جا چکی ہے،ترجمان میپکو

چیف ایگزیکٹو آفیسر میپکو انجینئر ناصر ایاز خان گرمانی کی ہدایت پرمیپکو سرکل مظفرگڑھ میں بجلی چوروں کے خلاف گرینڈ آپریشن اور میپکو نادہندگان کے خلاف مہم تیزی سے جاری ہے۔ میپکو ترجمان کے مطابق میپکو ڈویژن مظفرگڑھ،میپکو ڈویژن کوٹ ادو،میپکو ڈویژن لیہ،میپکوڈویژن علی پور،میپکوڈویژن خان گڑھ میں آپریشن کے دوران 07 ستمبر 2023ء سے 23 جولائی 2024ءتک مہم کے دوران 3540 بجلی چور رنگے ہاتھوں بجلی چوری کرتے ہوئے پکڑے گئے،

میپکو سرکل مظفر گڑھ میں بجلی چوروں پر مجموعی طورپر 16 کروڑ 20 لاکھ 76 ہزار 06 روپے سے زائد جرمانہ عائد کیا گیا،جس میں سےمجموعی طورپر 13 کروڑ 19 لاکھ 50 ہزار 01 سو 94 روپے سے زائد رقم وصول کی جاچکی ہے اور3540 بجلی چوروں کے خلاف ایف آئی آرکے استغاثے بھی متعلقہ تھانوں میں بھجوائے گئے ہیں،جن میں سے 3467 بجلی چوروں کے خلاف مقدمات کا اندراج ہوا ہےاور 2834 بجلی چوروں کو میپکوسرکل مظفرگڑھ کی ٹیموں نے پولیس کے ہمراہ جاری آپریشن کے دوران گرفتار کیا ہے۔ ترجمان نے بتایا کہ میپکو سرکل مظفر گڑھ میں 3404 گھریلو صارف ، 97 کمرشل،29 ٹیوب ویل اور10 صنعتی یونٹ بجلی چوری کرتے ہوئے پکڑے گئے ہیں۔

متعلقہ آرٹیکل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button