قومی

ڈیجیٹل منتقلی ملکی ترقی کے لئے اہم، ڈیجیٹل پاکستان ویژن کی تکمیل کیلئے کوشاں ہیں، وزیر مملکت آئی ٹی کا تقریب سے خطاب

وزیر مملکت برائے آئی ٹی و ٹیلی کمیونیکیشن شزہ فاطمہ نے کہاہے کہ ملک میں ڈیجیٹلائزیشن کے لئے اقدامات جاری ہیں، وزارت آئی ٹی ڈیجیٹل پاکستان ویژن کی تکمیل کے لئے کام کر رہی ہے، اکانومی، گورننس، سوسائٹی کو ڈیجیٹلائز کر رہے ہیں۔

وہ یہاں پیر کو ڈیجیٹل ایکو سسٹم کے حوالے سے رپورٹ ‘ڈیجیٹل ایکوسسٹم ڈائیگناسٹک رپورٹ’ کی لانچنگ تقریب سے خطاب کر رہی تھیں۔ تقریب کا انعقاد ایس ڈی پی آئی اور ایشیائی ترقیاتی بینک (اے ڈی بی ) نے کیا۔

شزہ فاطمہ نے کہا کہ ڈیجیٹل منتقلی ملکی ترقی کے لیے بہت اہم ہے، ڈیجیٹل پاکستان پالیسی ڈیجیٹل منتقلی کو اگلی سطح پر لے جانے کے لیے راہ ہموار کر رہی ہے ،ڈیجیٹل شمولیت ہماری ترجیح ہے، چاہتے ہیں کہ شہری اور دیہی علاقوں کے مابین ڈیجیٹل تقسیم کا خاتمہ ہو۔ انہوں نے کہا کہ ڈیجیٹل ٹیکنالوجیز کے ذریعے ہی آگے بڑھا جا سکتا ہے، موجودہ حکومت ڈیجیٹل انوویشن اور انفراسٹرکچر ڈویلپمنٹ کے لیے کوشاں ہے۔

وزیر مملکت آئی ٹی شزہ فاطمہ نے کہا کہ وزیراعظم پاکستان کے ویژن کے تحت آئی ٹی کے فروغ کے لیے اقدامات کر رہے ہیں، ہماری آئی ٹی برآمدات 3.223 ارب ڈالرز تک پہنچ گئی ہیں، پاکستان سافٹ ویئر ایکسپورٹ بورڈ کے ذریعے آئی ٹی انڈسٹری کو مکمل سپورٹ فراہم کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ڈیجیٹل ایکوسسٹم ڈائیگناسٹک رپورٹ ڈیجیٹلائزیشن کے لئے جاری اقدامات کے لیے اہم سنگ میل ثابت ہوگی۔

متعلقہ آرٹیکل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button