قومی

وزیر اعظم یوتھ پروگرام قوم کے نوجوانوں کو راستہ دکھائے گا، پاکستان کو ایشین ٹائیگر بنائیں گے،رانا مشہود احمد خان

چیئرمین وزیراعظم یوتھ پروگرام رانا مشہود احمد خان نے کہا ہے کہ وزیر اعظم یوتھ پروگرام قوم کے نوجوانوں کو راستہ دکھائے گا، ہم اپنے نوجوانوں پر پر سرمایہ کاری کریں گے تو پاکستان کا مستقبل روشن ہو گا،ہم پاکستان کو ایشین ٹائیگر بنائیں گے،پاکستان کی ترقی میں بلوچستان لیڈ کرے گا۔

انہوں نے یہ بات پیر کو ئٹہ میں وزیراعظم انٹرسٹ فری لون پروگرام کے تحت چیک تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی، انہوں نے کہا کہ ہم ملک میں آئین کی بالادستی کی بات کرتے ہیں ،جب تک ہمارے بچوں میں تعلیم حاصل کرنے اور آگے بڑھنے کا جذبہ موجود ہے پاکستان میں ترقی ا ور استحکام رہے گا ، آج وطن عزیز میں مہنگائی ہے مگر ہمیں یہ بھی سوچنا ہے کہ اس کے محرکات کیا ہیں، زندہ قومیں مشکل حالات کا مقابلہ کرکے آگے بڑھتی ہیں ،

تقریب میں بلوچستان رورل سپورٹ پروگرام کے سربراہ ، علماء کرام، دینی مدارس کے طلباء اور نوجوانوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

متعلقہ آرٹیکل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button