کھیلوں کی دنیا

اٹلی کے میٹیو بیریٹینی نے سوئس اوپن ٹینس ٹورنامنٹ جیت لیا

اٹلی کی ٹینس کھلاڑی میٹیو بیریٹینی نے سوئس اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کا مینز سنگلز ٹائٹل جیت لیا۔ 28سالہ اطالوی ٹینس سٹار میٹیو بیریٹینی نے مردوں کے سنگلز مقابلوں کے فائنل میچ میں فرانسیسی حریف کھلاڑی کوئنٹن ہیلیس کو شکست دے کر کیریئر کا نواں اے ٹی پی ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔

سوئٹزرلینڈ میں اے ٹی پی سوئس اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے دلچسپ مقابلوں کا سلسلہ گیسٹاڈکے رائے ایمرسن ایرینا میں جاری ہے جس میں شائقین ٹینس کو انتہائی دلچسپ اور کانٹے دار مقابلے دیکھنے کو مل رہے ہیں ۔اٹلی کی میٹیو بیریٹینی نےمینز سنگلز فائنل میچ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے فرانس کے حریف کھلاڑی کوئنٹن ہیلیس کو سٹریٹ سیٹس میں 3-6 اور 1-6 سے شکست دے کر ٹورنامنٹ جیت لیا۔

متعلقہ آرٹیکل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button