کھیلوں کی دنیا

پہلا چارروزہ کرکٹ میچ ،پاکستان شاہینز نے بنگلہ دیش اے کو 148 رنز سے ہرا دیا ، مہران ممتاز اور شاہنواز دھانی کی عمدہ بائولنگ

پاکستان شاہینز نے بنگلہ دیش اے کو پہلے چار روزہ کرکٹ میچ 148 رنز سے شکست دے دی ۔پاکستان شاہینز کی اس جیت میں لیفٹ آرم سپنر مہران ممتاز اور فاسٹ بائولر شاہنواز دھانی کی عمدہ بائولنگ نےفیصلہ کن کردار ادا کیا۔ڈی ایکس سی ایرینا میں کھیلے گئے اس میچ میں بنگلہ دیش اے کو جیتنے کے لیے 428 رنز کا ہدف ملا تھا لیکن مہران ممتاز اور شاہنواز دھانی کی عمدہ بائولنگ کے نتیجے میں بنگلہ دیشی ٹیم دوسری اننگز میں 279 رنز پر آئوٹ ہوگئی۔مہران ممتاز نے 84 رنز دے کر 4 وکٹیں حاصل کیں۔شاہنواز دھانی نے 57 رنز کے عوض 3 کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔

بنگلہ دیش اے نے میچ کے آخری روز 20 رنز بغیر کسی نقصان کے دوسری اننگز شروع کی اور پہلی وکٹ کے لیے 50 اور دوسری وکٹ کے لیے 69 رنز کی شراکت قائم کی۔ ایک موقع پر 190 رنز پر اس کی صرف 3 وکٹیں گری تھیں لیکن 36 رنز کے اضافے پر اس کی 5 وکٹیں گرگئیں۔بنگلہ دیش اے کی دوسری اننگز میں امیت حسن نے 14 چوکوں کی مدد سے71 رنز سکور کیے۔ پرویز حسین نے57 رنز بنائے جس میں 6چوکے اور 2 چھکے شامل تھے۔

بنگلہ دیش اے کی آخری وکٹ کی شراکت میں بننے والے 29 رنز کی وجہ سے پاکستان شاہینز کو جیت کے لیے کچھ انتظار کرنا پڑا تاہم محمد علی نے آخری بیٹر مقید الاسلام کو ہریرہ کے ہاتھوں کیچ کراکر جیت کو مکمل کردیا۔دونوں ٹیموں کے درمیان دوسرا چار روزہ میچ جمعہ سے اسی گرائونڈ پر کھیلا جائے گا۔پاکستان شاہینز پہلی اننگزمیں 3 کھلاڑی آئوٹ کے ساتھ 467 رنز بنا سکے جس میں محمد ہریرہ 218 اور کامران غلام 100 ناٹ آئوٹ رہے۔

متعلقہ آرٹیکل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button