کاروباری

ملک بھر میں سونے کی قیمت میں 1000 روپے اضافہ ریکارڈ

اسلام آباد۔22جولائی :ملک بھر میں سونے کی قیمت میں 1000 روپے اضافہ کے ساتھ فی تولہ سونا 2 لاکھ 51 ہزار روپے کا ہو گیا ۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت میں 1000 روپے اضافہ کے بعد فی تولہ سونا 2 لاکھ 51 ہزار روپے کا ہو گیا ہے جبکہ 24 قیراط سونے کے 10 گرام کی قیمت بھی 857 روپے کے اضافہ سے 214,335 روپے سے بڑھ کر 215,192 روپے ہوگئی جبکہ 10 گرام 22 قیراط سونے کی قیمت 196,473 روپے سے بڑھ کر 197,260 روپے ہوگئی۔ آل سندھ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن نے پیر کو رپورٹ کیا کہ فی تولہ اور دس گرام چاندی کی قیمت بالترتیب 2,920 روپے اور 2,503.42 روپے پر مستحکم رہی۔ ایسوسی ایشن نے رپورٹ کیا کہ بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت2,400 ڈالر سے بڑھ کر 2,402 ڈالر ہو گئی۔

متعلقہ آرٹیکل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button