عالمی

ڈونلڈ ٹرمپ کی حالت اب بہتر ہے، ڈاکٹر

سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ڈاکٹر رونی جیکسن نے کہا ہے کہ قاتلانہ حملے کا نشانہ بننے والے ڈونلڈ ٹرمپ کی حالت اب بہتر ہے۔ ٹی آر ٹی کے مطابق اپنے تحریری بیان میں رونی جیکسن نے کہا کہ گولی ڈونلڈ ٹرمپ کے سر سے چند ملی میٹر کے فاصلے سے گزر کر ان کے دائیں کان کے اوپری حصے میں لگی جس سے 2 سینٹی میٹر چوڑا زخم ہوا ۔

رونی جیکسن نے نشاندہی کی کہ شروع میں کافی خون بہہ رہا تھا، اس کے بعد کان کے اوپری حصے میں نمایاں سوجن آئی لیکن وقت کے ساتھ ساتھ یہ ٹھیک ہو گیا ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ زخم ٹھیک ہونا شروع ہو گیا ہے، کان میں اب بھی وقفے وقفے سے خون بہہ رہا ہے جس کے لیے پٹی کی ضرورت ہے، تاہم ڈونلڈ ٹرمپ کی حالت اب بہتر ہے۔

متعلقہ آرٹیکل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button