قومی

انجینئر امیر مقام کی پی آئی او مبشر حسن کی رہائش گاہ آمد، والد کی روح کے ایصال ثواب کےلیے فاتحہ خوانی کی

وفاقی وزیر برائے سیفران و امور کشمیر و گلگت بلتستان انجینئر امیر مقام نے اتوار کو پرنسپل انفارمیشن آفیسر (پی آئی او) مبشر حسن کی رہائش گاہ پر جا کر ان کے والد مرحوم غلام صابر کی روح کے ایصال ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی۔

انجینئر امیر مقام نے مبشر حسن کے والد کے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار کیا اور دعا کی کہ اللہ تعالی مرحوم کو اپنے جوار رحمت میں جگہ عطا فرمائے۔انہوں نے سوگوار خاندان کے افراد کےلیے صبر جمیل کی دعا بھی کی۔ اس موقع پر مرحوم غلام صابر کے صاحبزادے سینئر بیوروکریٹ احمد حسن اور بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن پشاور کے آفیسر آفتاب حسن بھی موجود تھے۔

دریں اثناء مبشر حسن کی رہائش گاہ پر وزارت اطلاعات و نشریات کے افسران، سول افسران، صحافیوں، میڈیا پروفیشنلز، وکلاء اور سول سوسائٹی سمیت مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد کی آمد کا سلسلہ جاری ہ۔ کمشنر پشاور ڈویژن ریاض خان محسود، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر مردان ظہور بابر آفریدی اور جنرل منیجر پی ٹی وی اسد نقوی کے علاوہ دیگر نے بھی فاتحہ خوانی کی۔

قومی وطن پارٹی کے چیئرمین آفتاب احمد خان شیرپاؤ بھی مبشر حسن کی رہائشگاہ پر گئے اور ان سے والد کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کی۔ مرحوم غلام صابر کی رسم قل (آج) پیر کو بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن کالونی جمرود روڈ پشاور میں ہوگی۔

متعلقہ آرٹیکل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button