کھیلوں کی دنیا

ویمنز ایشیا کپ ، پاکستان ویمنز ٹیم کو بھارت کے ہاتھوں 7 وکٹوں سے شکست

ویمنز ایشیا کپ میں بھارت نے پاکستان کو باآسانی 7 وکٹوں سے شکست دے دی، پاکستان کا 109 رنز کا آسان ہدف بھارتی خواتین ٹیم نے 14.1 اوورز میں 3 وکٹ کے نقصان پر حاصل کرلیا، دیپتی شرما کو شاندار بائولنگ پرفارمنس پر پلیئر آف دی میچ قرار دیا گیا۔

جمعہ کے روز دمبولا کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے گئے ویمنز ایشیا کپ ٹی ٹونٹی کے دوسرے میچ میں پاکستان ویمنز ٹیم کی کپتان ندا ڈار نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا جو درست ثابت نہ ہوا، قومی ٹیم پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 19.2 اوورز میں 108 رنز پر ہی آئوٹ ہوگئی، سدرہ امین نے 25 اور طوبی حسن نے 22 رنز بنائے جبکہ فاطمہ ثنا 22 رنز بنا کر ناٹ آئوٹ رہیں ، پاکستان کی 7 بیٹرز ڈبل فیگر میں بھی داخل نہ ہوسکیں۔

بھارتی بائولر دپتی شرما نے 20 رنز دے کر تین وکٹیں حاصل کیں، رینوکا سنگھ، شریانکا پاٹل اور پوجا وستراکر نے دو دو کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔ بھارتی ویمنز ٹیم نے پاکستان کا 109 رنز کا ہدف صرف تین وکٹوں کے نقصان پر 14.1 اوورز میں باآسانی حاصل کرلیا، سمرتی مندھانا 45 رنز بنا کر نمایاں رہیں، شیفالی ورما نے 40 اور دیالان نے 14 رنز بنائے۔

پاکستان کی جانب سے سیدہ عروب شاہ نے دو اور نشرہ سندھو نے ایک کھلاڑی کو آئوٹ کیا۔ بھارتی بائولر دپتی شرما کو شاندا ر پرفارمنس پر میچ کی بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

متعلقہ آرٹیکل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button