کاروباری

ایف پی سی سی آئی نے ڈاکٹر گوہر اعجاز کو پاکستان بھر کی بزنس کمیونٹی کا لیڈر منتخب کر لیا

فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری (ایف پی سی سی آئی) نے سابق نگران وفاقی وزیر برائے تجارت، صنعت،سرمایہ کاری اور داخلہ اور نیشنل اکنامک تھنک ٹینک کے چیئرمین ڈاکٹر گوہر اعجاز کو پورے پاکستان کی بزنس کمیونٹی کا لیڈر چن لیا۔

ڈاکٹر گوہر اعجاز، سرپرست اعلی یونائیٹڈ بزنس گروپ (یو بی جی) اور سابق نگراں صوبائی وزیر برائے صنعت و تجارت اور توانائی ایس ایم تنویر، ایف پی سی سی آئی نائب صدرقراة العین اور دیگر نے ایف پی سی سی آئی ریجنل آفس لاہور میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ انڈیپنڈنٹ پاور پروڈیوسرز(آئی پی پیز) کے مہنگے معاہدےمنظور نہیں ،بجلی کی اس ٹیرف پر صنعتیں نہیں چل سکتیں۔

انہوں نے کہا کہ جس سے سستی بجلی ملے وہاں سے لی جائے۔ انرجی آڈٹ انٹر نیشنل انڈیپنڈنٹ فرم سے کروایا جائے ۔

ڈاکٹر گوہر اعجاز نے اس موقع پر کہاکہ پورے پاکستان کی بزنس کمیونٹی کو لیڈ کرنے کی جو ذمہ داری مجھے دی گئی ہے ،اللہ تعالی مجھے اس میں کامیاب کرے۔

متعلقہ آرٹیکل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button