عالمی

سعودی عرب کا عالمی عدالت انصاف کے فیصلے کا خیرمقدم

سعودی وزارت خارجہ نے فلسطینی علاقوں میں اسرائیلی پالیسیوں کے بارے میں عالمی عدالت انصاف کے فیصلے کا خیرمقدم کیا ہے۔ایس پی اے کے مطابق سعودی وزارت خارجہ کی جانب سے بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ عالمی عدالت انصاف کی طرف سے جاری کردہ مشاورتی رائے کا مملکت ہر طرح سے خیرمقدم کرتی ہے۔

عالمی عدالت انصاف نے گذشتہ 57 سال سے فلسطینی علاقوں میں اسرائیل کی موجودگی کے غیر قانونی ہونے کا اظہار کیا تھا۔وزارت خارجہ نے مزید کہا کہ مملکت نے عرب امن اقدامات اور بین الاقوامی قانونی قراردادوں کے مطابق مسئلہ فلسطین کے منصفانہ اور جامع حل تک پہنچنے کے لیے متعدد قابل اعتماد اور عملی اقدامات کی ضرورت پر بھی زور دیا۔ اس طرح برادر فلسطینی عوام کو ان کے حق خودارادیت اور 1967 کی سرحدوں پر اپنی آزاد ریاست کے قیام کی ضمانت دی جائے۔ جس کا دارالحکومت مشرقی القدس ہو۔

متعلقہ آرٹیکل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button