عالمی

شاہ سلمان مرکز کی غزہ متاثرین کے لیے ایئرڈراپ مہم جاری

سعودی عرب کے شاہ سلمان امدادی مرکز کے ترجمان ڈاکٹر سامر الجطیلی نے کہا ہے کہ غزہ میں امداد کا سلسلہ جاری ہے اور ایئرڈراپس کے ذریعے متاثرہ لوگوں تک خوراک کے پیکٹس اور ضروری سامان ارسال کیا جارہا ہے۔

عاجل نیوز کے مطابق ڈاکٹر الجطیلی نے سعودی ٹی وی الاخباریہ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ غزہ پٹی کے متاثرین کی فوری امداد کے لیے ہوائی جہازوں کے ذریعے خوراک پہنچانے کی مہم جاری ہے۔ اب تک 10 طیاروں کے ذریعے 30 ہزار سے زائد خوراک کے پیکٹس غزہ میں متاثرین کے لیے پہنچائے جاچکے ہیں۔

متعلقہ آرٹیکل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button