قومی

اعظم نذیر تارڑکا امریکی ایوان نمائندگان کی رکن شیلا جیکسن لی کے انتقال پر اظہار افسوس

وفاقی وزیر قانون سینیٹر اعظم نذیر تارڑنے امریکی ایوان نمائندگان کی رکن شیلا جیکسن لی کے انتقال پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا کہ شیلا جیکسن پاکستان کی بہترین دوست تھیں، 2022 کے سیلاب سمیت مشکل کے ہر موقع پر پاکستان کی مدد کے لئے متحرک کردار ادا کیا۔

یہاں جاری بیان میں وزیر قانون نے کہا کہ انسانی و قانونی حقوق، جمہوریت اور سماجی بہتری کے لئے شیلا جیکسن کی خدمات کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں،پاکستان اور امریکہ کے تعلقات میں بہتری اور مضبوطی کے لئے مرحومہ نے نہایت قابل قدر خدمات انجام دیں۔

انہوں نے کہا کہ غم کی اس گھڑی میں ہم آپ کے ساتھ ہیں، وزیر قانون سینیٹر اعظم نذیر تارڑ نے مرحومہ کے اہل خانہ سے ہمدردی کا اظہار کیا۔

متعلقہ آرٹیکل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button