قومی

اسحاق ڈار کا امریکی کانگریس کی خاتون رکن شیلا جیکسن لی کی وفات پر اظہار افسوس

نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار نے امریکی کانگریس کی خاتون رکن شیلا جیکسن لی کی وفات پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

ایکس پر اپنی پوسٹ میں اسحاق ڈار نے کہا کہ ایک ممتاز قانون ساز اور پاکستان کی ثابت قدم دوست شیلا جیکسن لی کی وفات کا سن کر صدمہ پہنچا ہے۔ انہوں نے کانگریس پاکستان کاکس کی چیئرپرسن ہونے کے ناطے نمایاں کردار ادا کیا ،

پاکستان اور امریکہ کے تعلقات کو مستحکم بنانے کےلئے ان کے غیر متزلزل عزم کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ انہوں نے مرحومہ کے خاندان سے تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مشکل کی اس گھڑی میں ہم مرحومہ کے خاندان اور ان کے چاہنے والوں کے ساتھ ہیں۔

متعلقہ آرٹیکل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button