کھیلوں کی دنیا

کھیل کی خبریں لنکا پریمیئر لیگ ، کوالیفائر ٹومیچ میں ہفتے کو کینڈی فالکنز اورجافنا کنگز کی ٹیمیں پنجہ آزمائی کریں گی

سری لنکا کرکٹ کے زیر اہتمام لنکا پریمیئر لیگ کے پانچویں ایڈیشن میں کانٹے دار مقابلوں کا سلسلہ اپنے اختتامی مرحلے کی طرف گامزن ہے، لنکا پریمیئر لیگ میں کل (ہفتے کو )کوالیفائرٹومیچ کھیلا جائے گا جس میں دفاعی چیمپئن کینڈی فالکنز اورجافنا کنگز کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی ۔

سری لنکا کرکٹ کے زیر اہتمام لنکا پریمیئر لیگ کاپانچواں ایڈیشن سری لنکا میں جاری ہے جس میں پانچ ٹیمیں ٹائٹل کے حصول کے لئے پنجہ آزمائی کر رہی ہیں،ان میں دفاعی چیمپئن کینڈی فالکنز ،جافنا کنگز،دمبولا سکسرز ،گال مارولز اور کولمبو سٹرائیکرز شامل ہیں۔ ایل پی ایل میں ہفتے کو کوالیفائر ٹو میچ میں دفاعی چیمپئن کینڈی فالکنز اور جافنا کنگز کی ٹیمیں آر پریماداسا سٹیڈیم کولمبو میں پنجہ آزمائی کریں گی ۔

دفاعی چیمپئن کینڈی فالکنز کو وینندو ہسرنگا لیڈ کریں گے جبکہ جافنا کنگز کی ٹیم چارتھ اسالنکا کی قیادت میں میدان میں اترے گی۔ایونٹ کے کوالیفائر 2 اور فائنل سمیت تمام میچز کولمبو میں کھیلے جائیں گے ۔ لیگ کا فائنل 21 جولائی کو آرپریماداسا کولمبو میں کھیلا جائے گا ۔

متعلقہ آرٹیکل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button