کھیلوں کی دنیا

بیلجیئم کے سائیکلسٹ وکٹر کیمپینارٹس نے ٹور ڈی فرانس سائیکل ریس کا 18واں مرحلہ اپنے نام کر لیا

بیلجیئم کے سائیکلسٹ وکٹر کیمپینارٹس نے ٹوور ڈی فرانس سائیکل ریس کا 18واں مرحلہ جیت لیا،ان کی ریس میں یہ پہلی فتح ہے۔ سپین سے ٹوورڈی فرانس سائیکل ریس کے 111 ویں ایڈیشن کا آغاز ہواجو فرانس میں تاحال جاری ہے ، اس میں دنیا بھر کی سائیکلنگ کی 22ٹیموں کے نامور سائیکل سوار ٹائٹل کے حصول کے لئے کوشاں ہیں۔ ریس کے 18ویں مرحلے میں سائیکل سواروں نے فرانس میں گیپ سے بارسلونیٹ تک کا 179.5 کلو میٹر فاصلہ طے کرنا تھا جو پہاڑی راستے پر تھا،32 سالہ بیلجیئم کے سائیکلسٹ وکٹر کیمپینارٹس نے عمدہ سائیکلنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے یہ فاصلہ 4 گھنٹے 10منٹ اور 20 سیکنڈز میں طے کرکے پہلی پوزیشن حاصل کی،23 سالہ فرانسیسی سائیکل سوار میٹیو ورچر نے دوسری اور 34 سالہ پولینڈ کے ہسپانوی سائیکلسٹ میشل کوائٹکوسکی نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔

سلووینیا کے سائیکلسٹ تڈیج پوگاآر نے چوتھا مرحلہ جیتنے کے ساتھ ساتھ ایکواڈور کے سائیکل سوار سے یلو جرسی چھین لی تھی جس پر ان کا تاحال قبضہ برقرار ہے ۔ ٹوور ڈی فرانس سائیکل ریس 21 مرحلوں پر محیط ہے جس میں سائیکل سوار 3,498کلو میٹر کا سفر طے کریں گے ،ریس میں 22 ٹیمیں ٹائٹل کے حصول کے لئے ایکشن میں ہیں ،یہ ریس 24 روز جاری رہنے کے بعد 21 جولائی کو اختتام پذیر ہوگی،اس میں ٹیم جمبو ویزما کے ڈینش سائیکل سوار جوناس ونجیگارڈ راسموسن اپنے اعزاز کے دفاع کے لئے کوشاں ہیں ۔ اس ریس کا پہلا ایڈیشن 1903میں ہوا جو فرانسیسی سائیکل سوار مورس فرانسس گارین نے جیتا تھا۔

متعلقہ آرٹیکل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button