کھیلوں کی دنیا

کشمالہ طلعت سمر اولمپکس گیمز کے شوٹنگ مقابلوں میں اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کرنے کے لئے پرعزم

پاکستان کی کشمالہ طلعت سمر اولمپکس گیمز کے شوٹنگ مقابلوں میں اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کرنے کے لئے پوری طرح تیار اور پرعزم ہیں۔ سمر اولمپکس گیمز کے انعقاد میں 8 دن باقی رہ گئے ہیں۔ یہ مقابلے 26 جولائی کو شروع ہورہے ہیں۔

فرانس میں پاکستانی سفارتخانہ نے اولمپکس میں حصہ لینے والے پاکستانی دستے میں شامل کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کے حوالے سے ایکس پر اپنی پوسٹ میں بتایا کہ کشمالہ طلعت 10 میٹر ایئر پسٹل ، شوٹنگ مقابلہ میں اولمپکس کے لیے کوالیفائی کرنے والی پہلی پاکستانی خاتون ہیں۔

انہوں نے 2019 کے جنوبی ایشیائی کھیلوں میں چاندی کا تمغہ جیتا تھا جبکہ 2022 میں آئی او سی اسکالرشپ حاصل کی۔

واضح رہے کہ شمالہ طلعت نے 2022 کے ایشین گیمز میں خواتین کے 10 میٹر ایئر پسٹل میں کانسی کا تمغہ جیتا تھا۔

متعلقہ آرٹیکل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button