کاروباری

سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے کامرس کا ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان کا دورہ

سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے کامرس نے ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان (ٹی ڈیپ)سے کہا ہے کہ وہ معدنیات کی برآمدات پر توجہ مرکوز کرے جس کے لیے قائمہ کمیٹی ہر ممکن تعاون فراہم کرے گی۔

ٹی ڈیپ کے دفتر میں جمعرات کو ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے سینیٹ کی قائمہ کمیٹی کی چیئرپرسن سینیٹر انوشہ رحمن نے ٹی ڈیپ سے کہا کہ وہ معدنیات کی برآمدات پر توجہ مرکوز کرنے والا ایک مخصوص شعبہ تشکیل دے۔

انہوں نے اس حوالے سے تفصیلی تحقیقاتی رپورٹ پیش کرنے کی بھی ہدایت کی۔سینیٹرز نے ٹی ڈی اے پی کو ایکٹو فارماسیوٹیکل اجزا (اے پی آئی)کی برآمدات پر توجہ دینے کی بھی ہدایت کی۔قبل ازیں ٹی ڈی اے پی کے چیف ایگزیکٹو زبیر موتی والا اور دیگر افسران نے کمیٹی کو ٹی ڈی اے پی کے کاموں کے بارے میں بریفنگ دی اور ٹی ڈی اے پی کے مختلف ڈویژنوں کے سربراہان نے اپنے اپنے ڈویژنز کی کارکردگی کے بارے میں بتایا۔

اس موقع پر کمیٹی کے اراکین سینیٹر طلال چوہدری، سرمد علی، بلال احمد خان اور دیگر بھی موجود تھے۔

متعلقہ آرٹیکل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button