قومی

وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ کا ڈائون سنڈروم اور آٹزم کا شکار فلسطینی نوجوان محمد بحر کی اسرائیلی فوج کے وحشی کتے کے حملے سے موت پر اظہار مذمت

وفاقی وزیر اطلاعات، نشریات، قومی ورثہ و ثقافت عطاء اللہ تارڑ نے ڈائون سنڈروم اور آٹزم کا شکار فلسطینی نوجوان محمد بحر کی اسرائیلی فوج کے وحشی کتے کے حملے سے موت کی شدید مذمت کی ہے۔

جمعرات کو سماجی رابطے کے پلیٹ فارم "ایکس” پر اپنی پوسٹ میں وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ فلسطینی نوجوان محمد بحر ڈائون سنڈرم اور آٹزم کا شکار تھا، اسرائیلی فوجیوں نے نوجوان پر کتے سے حملہ کروایا اور اسے مرنے کیلئے چھوڑ دیا، اس اذیت ناک واقعہ کو بیان کرنے کیلئے الفاظ موجود نہیں، یا اللہ رحم فرما۔

وفاقی وزیر اطلاعات نے اپنی پوسٹ میں ڈان نیوز کی خبر کا حوالہ دیا۔ خبر کے مطابق ڈائون سنڈروم اور آٹزم کا شکار 24 سالہ فلسطینی نوجوان محمد بحر کے گھر پر اسرائیلی فورسز نے چھاپہ مارا۔ اس دوران اسرائیلی فورسز کے وحشی کتے نے نوجوان پر حملہ کیا اور اسے موت کے گھاٹ اتار دیا۔

متعلقہ آرٹیکل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button