عالمی

بھارت،تیز رفتار ٹرک اور بس میں تصادم سے 6 افراد ہلاک،8 زخمی

بھارت کی مغربی ریاست گجرات میں تیز رفتار ٹرک کھڑی بس سے ٹکرا گیا جس کے کے نتیجے میں 6 افراد ہلاک اور 8 زخمی ہو گئے۔

شنہوا کے مطابق ایک مقامی پولیس اہلکار نے فون پر واقعہ کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ یہ حادثہ پیر کو احمد آباد۔وڈودرا ایکسپریس وے پر آنند شہر کے قریب اس وقت پیش آیا جب نجی بس ٹائر پھٹنے کے بعد سڑک کے کنارے کھڑی تھی اور مسافر بس کےساتھ کھڑے تھے کہ اس دوران ایک تیز رفتار ٹرک بے قابو ہو کر ان سے ٹکرا گیا۔

جس کے نتیجے میں بس ڈرائیور سمیت6 افراد ہلاک اور 8 زخمی ہو گئے، زخمیوں کو مقامی ہسپتال منتقل کر دیا گیا جن کی حالت مستحکم بتائی جاتی ہے

متعلقہ آرٹیکل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button