قومی

وسطی پنجاب کے علاوہ سندھ کے جنوبی علاقوں میں شدید اور موسلادھار بارش برسنے کا امکان ،این ڈی ایم اے

این ڈی ایم اے کے نیشنل ایمرجنسی آپریشن سینٹر (این ای او سی) نے وسطی پنجاب کے علاوہ سندھ کے جنوبی علاقوں میں شدید اور موسلادھار بارش برسنے کا امکان ظاہر کیا ہے۔اگلے چوبیس گھنٹوں کے دوران پنجاب میں لاہور، فیصل آباد،سرگودھا، اوکاڑہ،جھنگ اور شیخوپورہ کے علاقوں میں شدید بارش کا امکان ہےجس کے باعث ایک سے دو گھنٹوں کے درمیان 50 تا 100 ملی میٹر بارش متوقع ہے،

پیش گوئی کے مطابق سندھ کے جنوبی علاقوں میں حیدرآباد ڈویڑن،میرپور خاص،تھر،عمرکوٹ،بدین،اسلام کوٹ،مٹھی، ٹنڈوآلہ یار،ٹنڈومحمدخان،کوٹری میں گرج چمک اور آندھی کے ساتھ شدید بارش کا امکان ہے۔ بارش مختلف شہری علاقوں میں سیلابی صورتحال اورندی نالوں میں پانی کے بہاو میں اضافے کا باعث بن سکتی ہے۔علاوہ ازیں بارش کے ساتھ تیز ہوائیں اور بجلی چمکنے کے واقعات بھی متوقع ہیں۔این ڈی ایم اےنے تمام متعلقہ اداروں کو ہدایات جاری کی ہیں وہ سیلاب اور موسمی صورتحال کے ممکنہ اثرات سے نمٹنے کے لیے ضروری احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔

ایمرجنسی رسپانس ٹیموں کو الرٹ کرنے کے ساتھ ساتھ کسی بھی ممکنہ ہنگامی صورتحال پر فوری رسپانس کو یقینی بنانے کے لیے وسائل کی دستیابی کو یقینی بنانے کی بھی ہدایت کی ہے۔ عوام سے التماس ہے سیلابی صورتحال سے بچاو کے لیے احتیاطی تدابیر اپنائیں۔آسمانی بجلی سے اپنی حفاظت یقینی بنانے کے لیے خراب موسم میں باہر نکلنے سے گریز کریں اور بجلی کے کھمبوں اور تاروں سے دوررہیں۔ این ڈی ایم اے نے Pak NDMA Disaster Alert ایپلیکیشن متعارف کرادی ہے جو گوگل پلے سٹور اورiOS ایپ سٹور پر موجود ہے تاکہ عوام کوبر وقت الرٹس، ایڈوائزریز اور خطرے سے متعلق مخصوص گائیڈ لائنز، عوامی آگاہی کے پیغامات اوردیگر ضروری معلومات کی فراہمی ممکن بنائی جا سکے۔

متعلقہ آرٹیکل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button