ٹاپ نیوز

پوری قوم دہشت گردی کے خلاف جنگ میں سیکیورٹی فورسز کے ساتھ کھڑی ہے، وزیر اعظم محمد شہباز شریف

وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف پاک فوج اور دیگر سیکیورٹی فورسز کی قربانیاں لازوال ہیں،پوری قوم دہشت گردی کے خلاف جنگ میں سیکیورٹی فورسز کے ساتھ کھڑی ہے،دہشت گردی کے عفریت کو مکمل ختم کرنے کے لئے پر عزم ہیں ۔

وزیر اعظم آفس میڈیا ونگ کی جانب سے جاری بیان میں وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے بنوں چھاؤنی پر ایک بڑا دہشت گرد حملہ ناکام بنانے پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا اور دہشت گردوں کا بہادری سے مقابلہ کرتے ہوئے دس دہشت گردوں کو جہنم واصل کرنے پر سیکیورٹی فورسز کی کارکردگی کی تعریف کی۔ وزیراعظم نے بنوں چھاؤنی میں دہشت گردوں کے حملے کی شدید مذمت کی اور حملے میں شہید ہونے والے پاک فوج اور فرنٹئیر کانسٹیبلری کے جوانوں کو خراج عقیدت پیش کیا۔

وزیراعظم نے حملے میں شہید ہونے والے پاک فوج کے جوانوں نائب صوبیدار محمد شہزاد ، حوالدار ظل حسین ، حوالدار شہزاد احمد ، سپاہی اشفاق حسین خان، سپاہی سبحان مجید، سپاہی امتیاز خان، سپاہی ارسلان اسلم اور فرنٹئیر کانسٹیبلری کے لانس نائیک سبز علی کے بلندی درجات کی دعا کی اور شہداء کے خاندانوں سے اظہار تعزیت بھی کیا۔

وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف پاک فوج اور دیگر سیکیورٹی فورسز کی قربانیاں لازوال ہیں،پوری قوم دہشت گردی کے خلاف جنگ میں سیکیورٹی فورسز کے ساتھ کھڑی ہے ،انہوں نے کہا کہ یہم حملے میں شہید ہونے والے سیکیورٹی فورسز کے بہادر اور جری جوانوں کو سلام پیش کرتے ہیں،دہشت گردی کے عفریت کو مکمل ختم کرنے کے لئے پر عزم ہیں

متعلقہ آرٹیکل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button