عالمی

بنگلہ دیش کی وزیر اعظم نے حالیہ دورہ چین کو ملکی سفارتی سرگرمیوں کا اہم حصہ قرار دے دیا

بنگلہ دیش کی وزیر اعظم شیخ حسینہ واجد نے اپنے حالیہ دورہ چین کو بنگلہ دیش کی سفارتی سرگرمیوں کا اہم حصہ قرار دے دیا ۔ شنہوا کے مطابق انہوں نے گزشتہ روز ڈھاکہ میں سرکاری رہائش گاہ پر اپنے حالیہ دورہ چین کے حوالے سے ایک پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ دورے کے دوران چین اور بنگلہ دیش نے اپنے تعلقات کو ایک جامع سٹریٹجک تعاون پر مبنی شراکت داری تک بڑھانے پر اتفاق کیا۔

دریں اثنا پالیسی کے تبادلے، معیشت، تجارت اور سرمایہ کاری، ڈیجیٹل معیشت، صحت کی دیکھ بھال، تعلیم اور میڈیا سے متعلق متعدد دو طرفہ تعاون کی دستاویزات پر دستخط کیے گئے۔ بنگلہ دیشی وزیر اعظم نے کہا کہ ایشیائی ممالک کے طور پر نہ صرف اقتصادی میدان میں بلکہ روایتی پہلو میں بھی چین اور بنگلہ دیش کے درمیان دیرینہ رشتہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ میرے خیال میں تحقیق، تعلیم، اطلاعات اور مواصلاتی ٹیکنالوجی اور ثقافت کے شعبوں میں بات چیت اور تعاون بنگلہ دیش اور چین کے دوطرفہ تعلقات کو ایک سونار بنگلہ اور جدید سمارٹ بنگلہ دیش کی تعمیر آگے لے جائے گا ۔واضح رہے کہ بنگلہ دیش کی وزیر اعظم نے اپنے چینی ہم منصب لی کیانگ کی دعوت پر 8 سے 10 جولائی تک چین کا سرکاری دورہ کیا ہے۔

متعلقہ آرٹیکل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button