عالمی

دبئی مال میں چھ ماہ کے دوران 57 ملین سیاحوں کی آمد ہوئی،اعمار کمپنی

متحدہ عرب امارات کے کاروباری مرکز ’’ دبئی مال‘‘ میں رواں سال کے پہلے چھ ماہ کے دوران 57 ملین سیاحوں کی آمدورفت ریکارڈ کی گئی جو سالانہ بنیاد پر 8 فیصد زیادہ ہے،گزشتہ سال اسی عرصے میں دبئی مال میں 52 ملین سیاحوں کی آمد ہوئی تھی۔

الامارات الیوم کے مطابق دبئی مال بنانے والی کمپنی اعمار کے بانی محمد العبارکی جانب سے جاری تازہ ترین اعداد وشمار میں بتایا گیا ہے کہ دبئی مال میں 2024 کے ابتدائی چھ ماہ میں ریٹیل فروخت میں اضافہ ہوا جو گزشتہ برس اسی مدت کے مقابلے میں 8 فیصد زیادہ ہے۔

گزشتہ سال اس وسیع وعریض شاپنگ سینٹر میں ریکارڈ 105 ملین وزیٹرز آئے تھے جو اس سے پہلے کے سال کے 88 ملین وزیٹرز کے مقابلے میں 19 فیصد زیادہ رہے۔

دبئی مال جس کا افتتاح 2008 میں ہوا تھا دنیا کا دوسرا بڑا شاپنگ مال ہے جس کا رقبہ 1.2 ملین مربع میٹر اور اس کے پاس ایک ہزار 200 سے زیادہ شاپس اور دو ہزار سے زیادہ انٹرنیشنل فوڈ چینز ہیں۔

متعلقہ آرٹیکل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button