قومی

مائیکرو پلاسٹک آلودگی سے نمٹنا حکومت کی اولین ترجیح ہے، رومینہ خورشید عالم

وزیر اعظم کی کوآرڈینیٹر برائے موسمیاتی تبدیلی رومینہ خورشید عالم نے کہا ہے کہ حکومت صحت عامہ کے تحفظ کے لیے پلاسٹک کے خطرے سے نمٹنے کے لیے تمام صوبائی حکومتوں کے ساتھ مل کر ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے۔

وزارت موسمیاتی تبدیلی سے اتوار کو جاری بیان کے مطابق رومینہ خورشید عالم نے کہا ہے کہ وزیراعظم کے پلاسٹک فری وژن کو عملی جامہ پہنانے کے لیے تمام صوبائی حکومتیں وفاق سے ملکر اقدامات کررہی ہیں۔رومینہ خورشید نے کہا کہ پلاسٹک کے استعمال کو کم کرنا ماحول کی بہتری کے لیے ضروری ہے ۔

مائیکرو پلاسٹک ہیومن ڈائیٹری اپٹیک کے بارے میں ایک حالیہ مطالعہ کا حوالہ دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مائیکرو پلاسٹک اب عالمی سطح پر ماحولیاتی اور صحت عامہ کی بڑھتی ہوئی تشویش ہے۔

مطالعہ کے نتائج کی تفصیلات کے مطابق انڈونیشیا، ملائیشیا اور فلپائن جیسے جنوب مشرقی ایشیائی ممالک مائیکرو پلاسٹکس کی فی کس خوراک کی عالمی فہرست میں سرفہرست ہیں۔

وزیر اعظم کی کوآرڈینیٹر برائے موسمیاتی تبدیلی رومینہ خورشید عالم نے زیر زمین پانی کو پلاسٹک کے مضر اثرات سے محفوظ رکھنے کے اقدامات بھی ناگزیر ہیں ۔انہوں نے کہا کہ واحد استعمال (سنگل یوز ) شدہ پولی اولفن پلاسٹک کے مواد کو جدید قابل تحلیل متبادل کے ساتھ تبدیل کرنے سے پیکیجنگ مواد، خاص طور پر مشروبات میں مائکرو پلاسٹکس کے اخراج کو روکنے میں مدد مل سکتی ہے۔

متعلقہ آرٹیکل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button