کاروباری

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں مندی کا رحجان

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں جمعہ کو کاروباری ہفتہ کے اختتام پر مندی کا رحجان رہااورکے ایس ای 100 انڈیکس 48.26 پوائنٹس کی کمی کے بعد 79944.09 پوائنٹس پر بند ہوا۔مجموعی طور پر 442 کمپنیوں کے حصص کا لین دین ہوا،155 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ، 243 کی قیمتوں میں کمی اور 44 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا۔

کاروباری سرگرمیوں کے دوران 437.31 ملین حصص کا لین دین ہوا جن کی مالیت 23.48 ارب روپے تھی، کے ایس ای 30انڈیکس 43.94 پوائنٹس کی کمی کے بعد 25500.48 پوائنٹس اور اسلامی مالیات کا حامل کے ایم آئی 30 انڈیکس 453.26 پوائنٹس کی کمی کے بعد 127145.48 پوائنٹس پر بند ہوا۔

فیوچر ٹریڈنگ کے تحت 6.37 ارب روپے کے سودے طے پائے۔ فوجی فرٹیلائزر بن قاسم کے 45357302 حصص، کے الیکٹرک 33085415 حصص اور ورلڈ کال ٹیلی کا م کے 29218014 حصص کا لین دین ہوا۔پاکستان ہوٹلز ڈویلپرز لمیٹڈ، سٹائلرز انٹرنیشنل اور سیلی ٹیکسٹائل ملز سرفہرست ایڈوانسر کمپنیاں رہیں۔

متعلقہ آرٹیکل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button