قومی

وفاقی وزیر برائے سرحدی علاقہ جات انجینئر امیر مقام سے افغان ناظم الامور سردار احمد خان شکیب کی ملاقات

وفاقی وزیر برائے سرحدی علاقہ جات (سیفران) انجینئر امیر مقام نے کہا ہے کہ افغانستان کے ساتھ پاکستان کی پائیدار دوستی اور تعاون کے جذبے بالخصوص افغان پناہ گزینوں کےتحفظات کے حل اور دوطرفہ تعلقات کو مضبوط بنانا چاہتے ہیں انہوں نے یہ بات افغانستان کے ناظم الامور سردار احمد خان شکیب سے گفتگو کے دوران کہی جنہوں نے جمعہ کو یہاں ان سے ملاقات کی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان نے موجودہ انسانی صورتحال کو تسلیم کرتے ہوئے پروف آف رجسٹریشن (پی او آر) کارڈ ہولڈرز کے قیام میں ایک سال کی توسیع کی ہے۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ دونوں برادر ممالک کے عوام نے بہت قربانیاں دی ہیں اور امن کی بحالی ان کی فلاح و بہبود کے لیے انتہائی ضروری ہے۔انہوں نے افغانستان پر زور دیا کہ وہ پاکستان میں مقیم اپنے شہریوں کے لئے طویل مدتی حل تلاش کرے اور ان کی واپسی اور انضمام پر توجہ مرکوز کرے۔افغان ناظم الامور سردار احمد خان شکیب نے گزشتہ چار دہائیوں کے دوران افغان مہاجرین کی مہمان نوازی پر حکومت پاکستان اور عوام کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا۔انہوں نے پی او آر کارڈ کی میعاد میں توسیع کو سراہتے ہوئے اسے پاکستان میں افغان شہریوں کے لیے ایک اہم سپورٹ قرار دیا۔

متعلقہ آرٹیکل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button