عالمی

سعودی وزیر خارجہ سے فرانسیسی صدر کی مشیر کی ملاقات، مختلف امور پر تبادلہ خیال

سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان سےفرانسیسی صدر کی مشیر برائے مشرق وسطی اور شمالی افریقہ این کلیئر لیجینڈری نے ملاقات کی۔

ایس پی اےکے مطابق دارالحکومت ریاض میں ہونے والی ملاقات میں دونوں ممالک کے تعلقات اور انہیں مختلف شعبوں میں مضبوط کرنے اور مزید ترقی دینے کے طریقوں کا جائزہ سمیت علاقائی پیشرفت بالخصوص غزہ میں ہونے والی پیشرفت اور اس سلسلے میں کی جانے والی کوششوں پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ملاقات کےموقع پر وزارت خارجہ میں یورپی امور کے جنرل ڈیپارٹمنٹ کے ڈائریکٹر جنرل شہزادہ سعد بن منصور آل سعود بھی موجود تھے۔

متعلقہ آرٹیکل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button