عالمی

جاپان کی اوکیناوا اسمبلی میں امریکی فوجیوں کے جنسی حملوں کے خلاف قرارداد منظور

جاپان کے شہر اوکیناوا کی اسمبلی نے علاقے میں تعینات امریکی فوجی اہلکاروں کی جانب سے جنسی تشدد کیے جانے کے متعدد الزامات پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے ایک قرارداد اور ایک بیان کی متفقہ طور پر منظوری دی ہے۔ این ایچ کے کے مطابق اوکیناوا اسمبلی کے اجلاس میں گزشتہ روز جاپان میں تعینات امریکی سفیر راحم ایمانوئل سمیت امریکا سے احتجاج کیا گیا کہ انسانی وقار کو پامال کرنے والے گھناؤنے جرم جنسی تشدد کو کسی بھی ملک کے قوانین اور انصاف کے تحت برداشت نہیں کیا جا سکتا۔

قرارداد میں امریکا سے مطالبہ کیا گیا کہ ایسے جرائم کو دوبارہ سرزد ہونے سے روکنے کے لیے نظم و ضبط کی سخت پابندی جیسے ٹھوس اور موثر اقدامات اٹھاتے ہوئے اوکیناوا کے رہائشیوں کو ایسے اقدامات کی تفصیل سے آگاہ کیا جائے۔منظور کردہ قراردادمیں وزیر اعظم فومیو کیِشیدا سمیت جاپانی حکومت کو مخاطب کیا گیا ہے۔ بیان میں تحقیقاتی حکام اور وزارت خارجہ کی جانب سے اوکیناوا کی حکومت اور مقامی بلدیات کو سنگین واقعات کے بارے میں معلومات فراہم کرنے میں ناکامی کی نشاندہی کی گئی ہے۔قرارداد میں مزید کہا گیا ہے کہ اس طرزعمل نے علاقے کی عوام میں شکوک و شبہات کو جنم دیا ہے۔

متعلقہ آرٹیکل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button