کاروباری

کاروبار اور سرمایہ کاری کیلئے ماحول کو بہتربنانا حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہیں،وفاقی وزیر خزانہ و محصولات سینیٹر محمد اورنگزیب کی پارکوکے وفد سے ملاقات میں گفتگو

وفاقی وزیر خزانہ ومحصولات سینیٹر محمد اورنگزیب نے کہاہے کہ کاروبار اور سرمایہ کاری کیلئے ماحول کو بہتربنانا حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہیں، کثیر الجہتی اداروں اور آئی ایم ایف کی جانب سے جاری تعاون سے اقتصادی منظرنامے میں بہتری اور معاشی استحکام کو پائیداربنانے کی امیدہے۔ یہ بات انہوں نے جمعرات کو یہاں پارکو کے اوشیانا اور جنوبی ایشیا کیلئے ایگزیکٹووائس پریذیڈنٹ محمودکیلیپوغولو سے ملاقات میں گفتگوکرتے ہوئے کہی۔ اس موقع پر سی ای او اور ایم ڈی ٹوٹل پارکوآصف اقبال بھی موجودتھے۔

محمودکیلیپوغولو حکومت کی کو ششوں سے کلی معیشت کے استحکام کیلئے اٹھائے جانیوالے اقدامات اور کاروباری ماحول پر اس کے مثبت اثرات کو سراہا۔انہوں نے مختلف صنعتوں کی بہتری کیلئے حکومت کے فعال اقدامات کی بھی تعریف کی ۔ وفد نے سیلز ٹیکس ریفنڈز اور اسٹیٹ بینک سے دستاویزات کے طریقہ کار کے حوالے سے سہولیات کی فراہمی کی درخواست کی۔ وزیر خزانہ نے پاکستان میں پارکو کے کاروباری منصوبوں کو سراہا اور تعمیری آراء پر وفد کا شکریہ ادا کیا۔

وزیر خزانہ نے وفد کو ملک کے معاشی صورتحال کے بارے میں آگاہ کرتے ہوئے کہاکہ پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر میں خاطر خواہ اضافہ ہواہے، ملک کے اہم معاشی اشاریے بہترہورہے ہیں، کثیر الجہتی اداروں اور آئی ایم ایف کی جانب سے جاری تعاون سے اقتصادی منظرنامے میں بہتری اور معاشی استحکام کو پائیداربنانے کی امیدہے ۔ وزیر خزانہ نے معاشی نمو اور مالیاتی نظم و ضبط کو بہتر بنانے کے لیے جی ڈی پی کے تناسب سے ٹیکسوں کی شرح میں اضافہ کے حوالہ سے حکومت کی کو ششوں کا بھی ذکرکیا۔ انہوں نے بتایا کہ حکومت سرمایہ کاری کو راغب کرنے کیلئے تمام سہولیات فراہم کررہی ہے۔

متعلقہ آرٹیکل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button