قومی

وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال” سڈکا "کے تحت منعقد کی جانے والی مشترکہ ترقی پر اعلیٰ سطحی کانفرنس میں شرکت کے لئے بیجنگ پہنچ گئے

وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال چائنہ انٹرنیشنل ڈویلپمنٹ کوآپریشن ایجنسی (سڈکا )کے تحت منعقد کی جانے والی مشترکہ ترقی پر اعلیٰ سطحی کانفرنس میں شرکت کے لئے بیجنگ پہنچ گئے ۔وفاقی وزیرنے بیجنگ پہنچنے پر اپنے خصوصی پیغام میں کہا کہ چین کے صدر شی جن پنگ نے عالمی ترقیاتی لائحہ عمل کی تشکیل میں پہل کی ہے،اس کا مقصد یہ ہے کہ دنیا کے ممالک سماجی و اقتصادی ترقی کے لئے ایک دوسرے سے اشتراک کریں۔

اس کانفرنس میں دنیا کے دیگر اعلیٰ عہدیدار اور وزرا ء کے ساتھ اپنے تجربات پر تبادلہ خیال کرنے کا موقع فراہم ہوگا۔ اس کے ساتھ ساتھ وزیر اعظم پاکستان کے دورہ چین کے دوران طے پانے والے فیصلوں پر عملدرآمد کے لئے چینی حکام سے بات چیت بھی ہوگی۔ سی پیک کا دوسرا مرحلہ جسے چین نے خود "اپ گریڈڈ” مرحلہ کہا ہے ،اس کے تحت ہم پر امید ہیں کہ ترقی کا ایک نیا دور شروع کریں گے۔

متعلقہ آرٹیکل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button