قومی

نیدرلینڈز میں پاکستان کے سفیر سلجوق مستنصر تارڑ کی ویون اور جاز کے عہدیداران سے ملاقات

نیدرلینڈز میں پاکستان کے سفیر سلجوق مستنصر تارڑ نے نیدرلینڈز کی ٹیلی مواصلات سروسز کمپنی” وی ای او این” ( ویون )کے گروپ ڈائریکٹر آف کارپوریٹ افیئرز میرین بابایان، سینئر کارپوریٹ آفیئرز اسٹریٹجسٹ ایٹن ششکن اور وی پی کارپوریٹ افیئرز ”جاز” ابرار خان سے ملاقات کی۔ ”و یون” نیدرلینڈز کی ایک کمپنی ہے جو پاکستان میں جاز نیٹ ورک چلا رہی ہے۔

نیدرلینڈز میں پاکستان کے سفارت خانے کی جانب سے جاری بیان کے مطابق دونوں کمپنیوں کے نمائندگان نے پاکستان میں سرمایہ کاری کے حوالے سے تعاون اور اس کومزید فروغ دینے کے عزم کا اظہار کیا۔ ملاقات میں پاکستان کے لیے ڈیجیٹل تبدیلی کی اہمیت، ویون اور جاز کی دونوں ممالک کے مابین سرمایہ کاری میں دلچسپی پر گفتگو کی گئی۔ یہ ملاقات پاکستان میں تجارت اور سرمایہ کاری کو فروغ دینے کے لیے پاکستانی سفارت خانہ کی کاوشوں کا حصہ تھی۔

متعلقہ آرٹیکل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button