عالمی

چائنا لانژو میلے میں پاکستانی پویلین دنیا بھر کے افراد کی توجہ کا مرکز بن گیا

چین میں30 ویں چائنا لانژو سرمایہ کاری اور تجارتی میلے میں پاکستان کا پویلین توجہ کا مرکز بن گیا، جس میں نمائش کی گئی دستکاریوں نے دنیا بھر سے میلے آنے والے افراد کے دل موہ لئے ۔ گانسو انٹرنیشنل کنونشن اینڈ ایگزیبیشن سینٹر میں منعقدہ پانچ روزہ چائنا لانژو سرمایہ کاری اور تجارتی میلہ ایونٹ 6 جولائی کو شروع ہوا اور 10 جولائی تک جاری رہا، جو دنیا بھر کے کاروباروں کو اپنی پیشکشوں کو ظاہر کرنے اور نئی شراکت داری قائم کرنے کے لیے ایک متحرک پلیٹ فارم فراہم کرتا ہے۔ لانژو میلے میں قائم پاکستان پویلین میں کامل محمد نے ساتویں مرتبہ شرکت کی ہے۔ کامل محمد کی دستکاری کی نمائش میں پیچیدہ کڑھائی والے قالین سے لے کر باریک بینی سے تراشے گئے سُلیمانی نمونے تک شامل ہیں۔

انہوں نے کہا کہ لانژو میلے میں شرکت پاکستانی کاروباری اداروں کے لیے اپنے افق کو وسیع کرنے اور نئی منڈیوں تک پہنچنے کا ایک سنہری موقع ہے۔ ہم اس پلیٹ فارم کے لیے تہہ دل سے شکر گزار ہیں اور شمال مغربی چین کے ساتھ اور آنے والے سالوں میں مزید مضبوط اقتصادی تعلقات کے لیے پر امید ہیں۔ گانسو انٹرنیشنل کنونشن اینڈ ایگزیبیشن سینٹر کے نمائشی ہال میں قائم پاکستان پویلین زائرین کے لیے ایک مقبول کشش ہے۔ سلے ہوئے ٹیکسٹائل سے لے کر پیچیدہ طور پر نقش شدہ لکڑی کے نمونے تک نمائش میں موجود مصنوعات نہ صرف پاکستانی کاریگروں کی فنکارانہ صلاحیتوں کو ظاہر کرتی ہیں بلکہ ملک کے امیر ثقافتی ورثے کا ثبوت بھی فراہم کرتی ہیں۔

میلے میں شریک پانچ پاکستانی اداروں نے، جن میں سے ہر ایک مختلف شعبوں میں مہارت رکھتا ہے، نے ملک کی دستکاری اور تخلیقی صلاحیتوں کی جامع نمائش کی۔ 1993 میں اپنے آغاز کے بعد سے چائنا لانژو سرمایہ کاری اور تجارتی میلہ شمال مغربی چین میں سرمایہ کاری، تجارت اور علاقائی اقتصادی تعاون کو فروغ دینے کے لیے ایک بڑا پلیٹ فارم بن گیا ہے۔ رواں سال کے میلے میں 1,800 سے زائد نمائش کنندگان نے تقریباً 30 زمروں میں مصنوعات کی وسیع رینج کی نمائش کی ہے، جن میں الوہ دھات کاری ،نئے مواد، قابل تجدید توانائی، جدید زراعت، پیٹرو کیمیکل، الیکٹرانکس، آبی وسائل، معدنی وسائل، فوڈ پروسیسنگ، ثقافتی سیاحت، صحت کی دیکھ بھال، بائیو فارماسیوٹیکل اور صارفین کی مصنوعات شامل تھیں۔

ایکسپو میں پاکستانی وفد کی شرکت نئی منڈیوں کو تلاش کرنے اور چین اور دیگر ممالک کے ساتھ اقتصادی تعلقات کو مضبوط بنانے کے ملک کے عزم کو واضح کرتی ہے۔ پانچ پاکستانی کمپنیوں کی طرف سے نمائش کی گئی مصنوعات کی متنوع رینج نے ملک میں متحرک دستکاری کی صنعت کے منظرنامے اور اس کے تعاون اور شراکت کے امکانات کی ایک جھلک فراہم کی۔

متعلقہ آرٹیکل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button