قومی

وزیراعلیٰ مریم نواز کی زیر صدارت اجلاس، مزدوروں کی فلاح و بہبود کیلئے اہم فیصلے

وزیراعلیٰ مریم نواز کی زیر صدارت بدھ کے روز اجلاس منعقد ہوا جس میں مزدوروں کی فلاح و بہبود کیلئے اہم فیصلے کئے گئے ، اس موقع پر لیبر ڈیپارٹمنٹ کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا اور تفصیلی بریفننگ دی گئی،وزیر اعلیٰ مریم نواز نے ٹیکسلا اور سندر لیبر کالونیوں میں مزدوروں کیلئے 1224 فلیٹس بلا قیمت دینے کا اعلان کیا،

انہوں نے مزدوروں کیلئے 6ارب روپے کی ڈیتھ گرانٹ اور میرج گرانٹ ادا کرنے کا حکم دے دیا ، گزشتہ دور حکومت میں 29 ہزار ورکرز کو ڈیتھ اور میرج گرانٹس ادا نہیں کی گئی تھی،وزیر اعلیٰ مریم نواز کی ہدایت پر گارمنٹ سٹی میں خواتین ورکرز کیلئے دو ہاسٹل بنانے کی منظوری بھی دی گئی،شیخوپورہ میں 704 خواتین ورکرز کو مفت رہائش فراہم کی جائے گی،

انہوں نے ورکرز سکالرشپ پروگرام، لیبر کالونیوں کے قیام، مزدوروں کیلئے بہتر طبی سہولیات،محکمہ لیبر میں اصلاحات، آکوپیشنل سیفٹی اینڈ ہیلتھ اور کم از کم اجرت کے قوانین پر عملدرآمد کا حکم دیا، مریم نواز نے کہا کہ پنجاب حکومت نے رواں بجٹ میں کم از کم اجرت 37 ہزار روپے مقرر کی ہے، پنجاب کے ہر مزدور کے حقوق کا تحفظ ہماری ذمہ داری ہے،سٹیک ہولڈرز کو فوری طور پر اعتماد میں لے کر کم از کم اجرت نافذ کی جائے ،

انہوں نے کہا کہ ہر ورکرز کو پوری اجرت نہ ملنا تکلیف دہ امر اورڈومیسٹک ورکرز پر لیبرلاءز کا نفاذ نہ ہونا افسوس ناک ہے ،ورک پلیس پر سیفٹی پروٹوکول اور ایس او پیز پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے، مریم نواز نے کہا کہ سینٹری سٹاف کے لئے نالوں اور مین ہول کی صفائی کے دوران سیفٹی گیئر کا استعمال یقینی بنایا جائے۔

متعلقہ آرٹیکل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button