ٹاپ نیوز

وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی زیر صدارت صوبے میں محرم الحرام کے دوران سیکورٹی انتظامات سےمتعلق اعلیٰ سطحی اجلاس

وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی زیر صدارت صوبے میں محرم الحرام کے دوران سیکورٹی انتظامات سےمتعلق اعلیٰ سطحی اجلاس یہاں وزیراعلیٰ سیکرٹریٹ میں منعقد ہوا صوبائی وزیر داخلہ میر ضیاءاللہ لانگو ، چیف سیکریٹری بلوچستان شکیل قادر خان، آئی جی پولیس بلوچستان عبدالخالق شیخ، ڈی آئی جی پولیس کوئٹہ اعتزاز احمد گورائیہ ،ڈی جی لیویز نصیب اللہ کاکڑ اور کمشنر کوئٹہ ڈویژن حمزہ شفقات سمیت ڈویژنل کمشنرز نے بعذریہ وڈیو لنک اجلاس میں شرکت کی

اجلاس کو متعلقہ حکام کی جانب سے صوبے میں محرم الحرام کے حوالے سے سیکورٹی انتظامات پر بریفنگ دی گئی وزیراعلیٰ نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ہدایت کی کہ محرم الحرام کے جلوسوں اور مجالس کی مکمل سیکورٹی کے لیے ایس او پیز پر مکمل عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے اور محرم الحرام کے جلوسوں کے روٹس پر مرتب کردہ سیکیورٹی پلان پر پوری طرح سے عمل کیا جائے۔

انہوں نے ہدایت کی کہ ڈویژنل کمشنرز اپنے اپنے ڈویڑنز میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ ملکر سیکورٹی انتظامات سے متعلق ایک مربوط لائحہ عمل تشکیل دیں اور سیکیورٹی انتظامات کے حوالے ا ٹھائے جانے والے اقدامات کی رپورٹ وزیر اعلیٰ سیکرٹیریٹ ارسال کریں وزیراعلیٰ نے ہدایت کی کہ حساس اضلاع کی سیکورٹی کو مزید موثر بنایا جائے اور فول پروف سکیورٹی انتظامات کو یقینی بنانے کے لیے تمام وسائل کو بروئے کار لایا جائے۔

متعلقہ آرٹیکل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button