قومی

آئیسکو فیلڈ فارمیشنز کو مون سون بارشوں کے پیش نظر ہائی الرٹ کر دیا گیا ہے، بجلی کی ترسیل اور فالٹ کی بروقت کلیئرنس کو ہر صورت ممکن بنایا جائے گا ،آئیسکو چیف

ملک کے دیگر حصوں کی طرح مون سون بارشوں کے پیش نظر اسلام آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی (آئیسکو) کے تمام فیلڈ فارمیشنز کو ہائی الرٹ کر دیا گیا ہے۔ چیف ایگزیکٹیو آئیسکو ڈاکٹر محمد امجد خان نے کہا ہےکہ خراب موسم کے دوران بجلی کی فراہمی اور سسٹم پر آنے والے فالٹ اور ٹریپنگ کی بروقت کلیئرنس کو ممکن بنانے کے لئے تمام تر ضروری اقدامات کر لئے گئے ہیں۔

بدھ کو جاری بیان میں انہوں نے کہا کہ مرکزی کنٹرول روم اسلام آباد اور تمام آپریشن سرکل کی سطح پر قائم کردہ کنٹرول روم سے 114 گرڈ سٹیشنز اور 1344 فیڈرز پر بجلی کی ترسیل اور بروقت فالٹ کلیئر کے لئے مون سون بارشوں کے سپل کے اختتام تک سینئر افسران سٹاف کے ہمراہ موجود رہیں افسران و سٹاف کی چھٹیوں کو منسوخ کر دیا گیا ہے اور انھیں ضلعی انتظامیہ کے ساتھ رابطے میں رہنے کے احکامات جاری کیے گئے ہیں۔

شکایات یا کسی بھی ہنگامی صورتحال کو بروقت کنٹرول کرنے کے لئے فیلڈ فارمیشنز کو اضافی ٹرانسفارمرز میٹرز کیبلز پولز اور دیگر میٹریل مہیا کر دیا گیا ہے ۔صارفین سے درخواست کی گئی ہے کہ وہ بارشوں کے دوران بجلی کی تاروں کھمبوں ٹرانسفارمرز اور دیگر برقی تنصیبات سے مناسب فاصلہ رکھیں جسم اور ہاتھ گیلے ہونے کی صورت میں برقی آلات کو چھونے سے گریز کریں شاٹ سرکٹ سے ہونے والے جانی ومالی نقصان سے محفوظ رہنے کے لیے بجلی کی پرانی اور خراب وائیرنگ کو درست کروائیں بجلی الات کو اسٹینڈ بائی ہرگز نہ رکھیں

ننگے پاؤں کپڑے استری نہ کریں کپڑے سکھانے کے لئے دھاتی تار کا استعمال نہ کریں بجلی کی ٹوٹی تار کو ہرگز نہ چھوئیں مزید لائن سٹاف کام کے دوران تمام حفاظتی آلات کا استعمال یقینی بنائے پی ٹی ڈبلیو اور لائن کو ارتھ کئے بغیر کام ہرگز شروع نہ کرے صارفین ہیلپ لائن نمبر 118، کمپلینٹ اینڈ مانیٹرنگ سیل کے نمبرز 0519252933,0519252934 پر کمپلینٹ کا اندراج کروا سکتے ہیں۔

متعلقہ آرٹیکل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button