کھیلوں کی دنیا

پاکستان آرمی نے واپڈا کو شکست دے کر نیشنل بیس بال چیمپئن شپ جیت لی

نیشنل بیس بال چیمپئن شپ کے فائنل میں پاکستان آرمی نے واپڈا کو شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔ ایچ ای سی نے اسلام آباد کو ہرا کر تیسری پوزیشن حاصل کر لی۔ پاکستان فیڈریشن بیس بال کے زیر اہتمام 25 ویں مینز نیشنل بیس بال چیمپئن شپ کا فائنل جی ایچ کیو راولپنڈی بیس بال گراؤنڈ میں کھیلا گیا جس میں آرمی نے واپڈا کو بآسانی صفر کے مقابلے میں تین رنز سے ہرا کر ٹائٹل اپنے نام کر لیا ،

فقیر حسین، وسیم اکرم اور محمد یونس نے ایک ، ایک رن بنایا ۔ اس سے قبل کھیلے گئے تیسری پوزیشن کے میچ میں ہائر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی) نے اسلام آباد کو 3 کے مقابلے میں 5 رنز سے شکست دی ، فاتح ٹیم کے رئیس بشیر، سعید اختر، اکرام اللہ، عرفان اللہ اور جنید نے ایک ، ایک رن اسکور کیا جبکہ اسلام آباد کی طرف سے طارق نے دو اور ملک نے ایک رن بنایا۔

ٹورنامنٹ کی اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی بریگیڈیئر عمر (ایم ٹی) نے فاتح ٹیم اور نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیے ۔ پاکستان فیڈریشن بیس بال کے جنرل سیکرٹری سید فخر علی شاہ نے مہمان خصوصی کو اعزازی شیلڈ پیش کی ۔ اس موقع پر کرنل نبیل، ڈاکٹر ہامود لکھوی اور معظم خان بھی موجود تھے۔

متعلقہ آرٹیکل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button