کھیلوں کی دنیا

قومی سکواش ٹیم ورلڈ جونیئر چیمپئن شپ میں شرکت کیلئے منگل کو امریکہ روانہ ہوگی

قومی سکواش ٹیم ورلڈ جونیئر سکواش چیمپئن شپ میں شرکت کیلئے (کل )منگل کو امریکہ روانہ ہوگی۔پیر کو پاکستان سکواش فیڈریشن کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ڈبلیو ایس ایف ورلڈ جونیئر انفرادی اور ٹیم سکواش چیمپئن شپ 12 سے 23 جولائی 2024 ء تک ہیوسٹن (امریکہ) میں منعقد ہوگی۔ پاکستان جونیئر سکواش ٹیم چیمپئن شپ میں شرکت کے لئے 9 جولائی کو اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے روانہ ہوگی۔

ورلڈ جونیئر چیمپئن شپ میں محمد حمزہ خان پاکستانی ٹیم کی قیادت کریں گے جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں محمد عماد، حذیفہ ابراہیم اور عبداللہ نواز شامل ہیں ۔آفیشلز میں فہیم گل خان بطور کوچ ٹیم کے ساتھ ہوں گے جبکہ پی ایس ایف کے نائب صدر عدنان اسد ٹیم منیجر ہوں گے۔ انفرادی ایونٹ 12 سے 16 جولائی تک کھیلا جائے گا۔ اس کے بعد 17 سے 23 جولائی 2024 ء تک ٹیم چیمپئن شپ ہوگی۔ پاکستان سکواش فیڈریشن نے ایونٹ کی تیاری کے لئے مصحف سکواش کمپلیکس، اسلام آباد میں ایک جامع تربیت کا اہتمام کیا۔

متعلقہ آرٹیکل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button