عالمی

سعودی عرب کے نائب وزیرخارجہ کی سوڈان کی خودمختاری کونسل کے سربراہ سے ملاقات، ملک میں جنگ بندی کی حمایت کا اعادہ

سعودی عرب کے نائب وزیرخارجہ انجینئر ولید بن عبدالکریم الخریجی نے سوڈان میں جنگ بندی کے لیے گزشتہ سال کے جدہ اعلامیے کےمطابق مملکت کی حمایت کا اعادہ کیا ہے۔

سعودی پریس ایجنسی کے مطابق انجینئر ولید بن عبدالکریم الخریجی نے پورٹ سوڈان میں سوڈان کی خودمختاری کونسل کے سربراہ اور مسلح افواج کے کمانڈر انچیف جنرل عبدالفتاح البرہان سے ملاقات کی۔ سعودی وزیر نے ملاقات میں سوڈان میں امن کے قیام اور سوڈانی عوام کے مصائب دور کرنے کے لیے انسانی ہمدردی کی کوششوں کے لئےاپنے ملک کی حمایت کا اعادہ کیا۔سعودی نائب وزیر خارجہ نے سوڈان میں سلامتی اور استحکام کی بحالی کے لئے سعودی قیادت کی طرف سے نیک خواہشات کا اظہار کیا ۔واضح رہے کہ سوڈان میں جاری خانہ جنگی کے باعث تقریبا 9 ہزار شہری ہلاک اور 83 لاکھ افراد بے گھر ہوگئے جبکہ17 لاکھ سوڈانی اپنا ملک چھوڑ چکے ہیں۔

متعلقہ آرٹیکل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button